گلوکار طاہر شاہ ہمیشہ مجھے نروس کردیتے ہیں، علی ظفر

بدھ 1 اپریل 2020 14:40

گلوکار طاہر شاہ ہمیشہ مجھے نروس کردیتے ہیں، علی ظفر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) گلوکار علی ظفر نے کہا کہ گلوکار طاہر شاہ انہیں ہمیشہ نروس کردیتے ہیں۔ اداکار نے مزاحیہ طور پر گلوکار طاہر شاہ کی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے نئے گانے بارے آگاہ کیا کہ 3اپریل کو ریلیز کیا جائے گا، جس پر اداکار اور گلوکار علی ظفر نے کہاکہ طاہر شاہ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو انہیں اپنے ٹیلنٹ سے نروس کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار کی اس پوسٹ ان کے فالورز نہ صرف لطف اندوز ہوئے بلکہ آگے بھی شیئر کیا۔

وقت اشاعت : 01/04/2020 - 14:40:02

Rlated Stars :