یاسر حسین کی صارف پر تنقید کرتے ہوئے ماں کی قدرکرنے کی تلقین

بدھ 22 اپریل 2020 15:00

یاسر حسین کی صارف پر تنقید کرتے ہوئے ماں کی قدرکرنے کی تلقین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2020ء) اداکار یاسر حسین نے صارف پر تنقید کرتے ہوئے ماں کی قدرکرنے کی تلقین کی۔ اداکار صارف کی ایک پوسٹ جس میں اس نے والدہ کے دیسی کھانوں پر تنقید کی اس پر یاسر حسین نے صارف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ آپ خوش نصیب ہیںکہ آپ کو ماں کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا مل رہا ہے چاہے وہ دیسی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ ماں اور اس کے بنے ہوئے کھانوں کی قدر کریں کیونکہ یہ خوشی ہر ایک کے نصیب میں نہیں ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 22/04/2020 - 15:00:33

Rlated Stars :