آئی پی او کورٹ نے اکرم راہی کے حق میں فیصلہ دے دیا،سٹے کنفرم کردیا‘تین میوزک کمپنیوں کو مذید نوٹسز جاری

انٹلیکچول پراپرٹی کورٹ نے اکرم راہی کی دو درخواستیں بھی سماعت کے لیئے منظور کرلیں،تفصیلی فیصلہ کل جاری ہوگا

بدھ 26 اگست 2020 11:53

آئی پی او کورٹ نے اکرم راہی کے حق میں فیصلہ دے دیا،سٹے کنفرم کردیا‘تین میوزک کمپنیوں کو مذید نوٹسز جاری
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2020ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکاراکرم راہی کے کاپی رائیٹس معاملے کو آئی پی او (انٹلیکچول پراپرٹی کورٹ)نے درست تسلیم کر لیا،اکرم راہی کے حق میں فیصلہ،سٹے کنفرم کردیا،میوزک کمپنیوں کو مذید نوٹسز جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق گلوکار اکرم راہی نے گانوں کی ملکیت کا مقدمہ میں انٹرنیشنل میوزک کمپنیوں ہائی ٹیک،مووی بکس اوراورنٹیل سٹارکے خلاف اپنے وکیل ظہورالحسن ظہور کی وساطت سے دائر کیا تھا جس پر آئی پی عدالت نے گذشتہ روز تینوں کمپنیوں کو عدالت میں طلب کر لیا تھا عدالت نے اکرم راہی کے وکیل ظہورالحسن ظہور،اکرم راہی اور میوزک کمپنیوں کی طرف سے پیش ہونے والے بیس کے قریب وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اکرم راہی کے حق میں فیصلہ دے دیا فیصلے میں عدالت نے تسلیم کیا کہ ان کمپنیوں نے اکرم راہی کے گانے ان کی اجازت کے بغیر اپنے یوٹیوب چینلز پر ریلیز کیئے جس کا کوئی اجازت نامہ یا معاہدہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اور اکرم راہی ہی ان کا قانونی مالک ہے عدالت نے اکرم راہی کا سٹے کنفرم کرتے ہوئے تینوں کمپنیوں کو مذید نوٹسز جاری کردئیے۔ان کمپنیوں نے بھی اکرم راہی کے خلاف سٹے ختم کرنے کی درخواستیں دی ہوئی تھیں جو آئی پی او کورٹ نے خارج کردیں اور اگلی پیشی پر انہیں کاغذات اور اجازت نامہ پیش کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔اس موقع پراکرم راہی کا کہنا تھا کہ عدالت کی طرف سے میرے حق میں فیصلہ اس بات کی دلیل ہے کہ عدالت نے تسلیم کرلیا ہے کہ ان کمپنوں نے بے ایمانی سے میرے گانے ریلیز کیئے اور مجھے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اکرم راہی نے کہاکہ ان کمپنیوں کے خلاف تفصیلی فیصلہ آج جاری کیا جائیگا میں ان کمپنیوں کو چھوڑوں گا نہیں کیونکہ ان کمپنیوں کے ان اقدامات سے ان کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ گانے ان کی ذاتی پراپرٹی تھے جسے بغیر اجازت چوری کرکے ریلیز کیا گیاوہ بہت جلد ان کے خلاف دو مقدمات اور کرنے والے ہیں ۔

اکرم راہی نے کہاکہ ان کمپنیوں کی طرف سے جو بیس وکلاء پیش ہوئے تھے ان کے خلاف بھی دخواست دے دی گئی ہے کیونکہ ان کے وکالت نامے برطانوی ایمبیسی سے تصدیق شدہ نہیںتھے انشاء اللہ ان کے وکالت نامے بھی میری درخواست پر کینسل کردئیے جائنگے۔اکرم راہی نے مذید کہاکہ میں واحد گلوکار ہوں جس نے انٹرنیشنل مافیا سے ٹکر لی ہے وگرنہ اس سے قبل کوئی بھی ان کے خلاف بولتا بھی نہیں تھا میں بہت جلد سب گلوکاروں کو اکٹھا کرکے ان کی طرف سے بھی مقدمات کروں گا تاکہ یہ مافیا دوبارہ کاپی رائیٹس کی خلاف ورزی اور ہمارے گلوکاروں کے ساتھ بدمعاشی نہ کرسکے ان کے خؒاف برطانوی عدالت میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے جس سے بھی یہ بھاگے ہوئے ہیں مگر میں ان کو دنیا کے کسی کونے میں بھی چھپنے نہیں دونگا میں ان سے اپنا حق حاصل کرکے ان کو بتائوں گا کہ حق صرف حقدار کا ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 26/08/2020 - 11:53:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :