فیشن کی تقلید نہیں کرتی ، جدت کی قائل ہوں، ریماخان

منگل 22 ستمبر 2020 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) اداکارہ ریماخان نے کہا کہ وہ فیشن کی اندھا دھند تقلید کے بجائے جدت کی قائل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ نقل کرنے کی بجائے عقل استعمال کرنے پر یقین رکھتیں ہیں اور اس لئے وہ فیشن فالو کرنے کی بجائے خود سے کئے گئے فیشن میں جدت لانے کی قائل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وہ اپنے ہر لباس کو منفرد طور پر مداحوں کے سامنے لانا پسند کرتی ہیں۔

وقت اشاعت : 22/09/2020 - 22:40:29