فاطمہ آفندی نے اپنا ڈائٹ پلان شیئر کردیا

پیر 5 اکتوبر 2020 13:41

فاطمہ آفندی نے اپنا ڈائٹ پلان شیئر کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2020ء): اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنا ڈائٹ پلان شیئر کردیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ معمول کے کھانے کو کنڑول کرتے ہوئے کم کھا نا کھاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ خواتین میں ماں بننے کے بعد بہت ساری چیزوں کی کمی ہو جاتی ہے لہذا آپ کھانا نہیں کھا سکتے ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے بہت جدوجہد کی۔ انہوں نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ دودھ ، پھل ، اور ملٹی وٹامن لینا کبھی نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہاکہ ورزش اور واک ان کی معمول کا لازمی حصہ ہے اور وہ کھانے میں پروٹین والی اشیا کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔

وقت اشاعت : 05/10/2020 - 13:41:02

Rlated Stars :