آمنہ الیاس نے اداکاروں سے رنگ گورا کرنے والی کریموں کے اشتہارات میں کام نہ کرنے کی اپیل کردی

بدھ 7 اکتوبر 2020 12:13

آمنہ الیاس نے اداکاروں سے رنگ گورا کرنے والی کریموں کے اشتہارات میں کام نہ کرنے کی اپیل کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2020ء) اداکارہ آمنہ الیاس نے کہاکہ ہماری کچھ اداکاریں پیسوں کی خاطر رنگ گوری کرنے والے کمرشل کا حصہ بن رہی ہیں جو انتہائی شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں لکھا کہ ان کی کچھ ساتھی اداکارائیں گورے رنگ کرنے والی کریموں کیاشتہارات میں کام کرتیہوئیدکھائی دے رہی ہیں جس کا انہیں معاوضہ تو اچھا مل جاتا ہے لیکن وہ معاشرے میں رنگ کی تفریق کو فرو? غ دینیکا حصہ بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ تمام اداکاروں سے اپیل کرتی ہیں کہ ایسے کمرشل میں کام سے انکار کریں بلکہ ایسی کریمو ں کے خاتمے کے لئے ا?واز اٹھائیں۔

وقت اشاعت : 07/10/2020 - 12:13:47

Rlated Stars :