چھوٹی سی نیکی بھی کسی کا بڑا مسئلہ حل کرسکتی ہے، ہاجرہ یامین

جمعہ 9 اکتوبر 2020 12:48

چھوٹی سی نیکی بھی کسی کا بڑا مسئلہ حل کرسکتی ہے، ہاجرہ یامین
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2020ء) : اداکارہ ہاجرہ یامین نے کہاکہ کسی انسان کی چھوٹی سی نیکی بھی کسی دوسرے انسان کا بڑا مسئلہ حل کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اپنے ارد گرد لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں اگر آپ ان کی مدد نہیں کرسکتے ہیں تو ان کے مسائل کو سنتے ہوئے ان کی ہمت بندھائیں اور انہیں اچھا مشورہ دیں کیونکہ آپ کی سرسری سی توجہ بھی کئی لوگوں کے مسائل حل کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ اداکارہ ڈرامہ سیریل’’جلن ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 09/10/2020 - 12:48:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :