فاطمہ آفندی کی شادی کو 8 سال مکمل

منگل 1 دسمبر 2020 11:27

فاطمہ آفندی کی شادی کو 8 سال مکمل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) : اداکارہ فاطمہ آفندی کی شادی کو 8 سال مکمل ہو گئے۔انہوں نے کنور ارسلان کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی کو 8سال مکمل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فاطمہ آفندی نے 2012 میں کنور ارسلان سے شادی کی او ر اب ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔ فاطمہ آفندی ان دنوں ڈرامہ سیریل میں اگر چپ ہوں میں دکھائی دے رہی ہیں ۔ علی اکبر کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں عدیل چوہدری، حماد فاروقی، سحر خان، سمیع خان، کنول خان، عائشہ گل، فرحان علی آغا اور یاسر عالم شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 01/12/2020 - 11:27:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :