امان اللہ اپنی منفرد اور لازوال فن اداکاری کے باعث ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے ‘سہیل احمد

انہوںنے کبھی محسوس نہیں ہونے دیا وہ کامیڈین کنگ ہیں ،انکے لہجے میں کبھی تکبر نظر نہیں آیا‘ انٹرویو

ہفتہ 13 مارچ 2021 11:58

امان اللہ اپنی منفرد اور لازوال فن اداکاری کے باعث ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے ‘سہیل احمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2021ء)سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ نامورکامیڈین امان اللہ اپنی منفرد اور لازوال فن اداکاری کے باعث ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ،امان اللہ ایک ہی تھا اورکوئی ان کی جگہ نہیں لے سکتا۔ ایک انٹرویو میں سہیل احمد نے کہا کہ امان اللہ حقیقی معنوںمیں عہد ساز شخصیت تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کبھی محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ کامیڈین کنگ ہیں اور ان کے لہجے میں تکبر کا عنصر نظر آیاہو ۔امان اللہ نے انتہائی مشکل حالات میں اداکاری کی اور اپنے فن کا لوہا منوایا اوراس کے بعد پھر پیچھے مڑ کرنہیںدیکھا۔ امان اللہ کسی بھی محفل کی جان ہوتے تھے اور جن لوگوں نے بھی ان کے ساتھ وقت گزارا ہے وہ انہیں اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 13/03/2021 - 11:58:14

Rlated Stars :