خواتین کی صحت کی جانب کام کا حوصلہ اپنے گھر سے ملا ، ناویا نویلی نندا

والدہ اور نانی کو خاندان کی صحت کا حد درجہ خیال رکھتے دیکھا ہے ،انٹرویو

ہفتہ 17 اپریل 2021 13:13

خواتین کی صحت کی جانب کام کا حوصلہ اپنے گھر سے ملا ، ناویا نویلی نندا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی ناویا نویلی نندا نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ اور نانی کو خاندان کی صحت کا حد درجہ خیال رکھتے دیکھا ہے اور ایسے کرتے ہوئے یہ دونوں اپنی صحت کو ثانوی حیثیت دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ناویا نندا نے کہا کہ میں نے اپنی والدہ اور نانی کو خاندان کی صحت کا حد درجہ خیال رکھتے دیکھا ہے ،ایسے کرتے ہوئے یہ دونوں اپنی صحت کو ثانوی حیثیت دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں مکمل طور پر حفظان صحت کا خیال رکھنے والے لوگ ہیں اور جب ہم خواتین کی صحت اور اس پر مبنی حقوق پر مباحثہ کرتے ہیں تو ہمارے لیے یہ دیکھنا بہت ضروری ہے کہ یہ اس حوالے سے کیا ادراک رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت بالخصوص خواتین کی صحت کی جانب کام کا حوصلہ اپنے گھر سے ملا جہاں ان کی والدہ اور نانی اس حوالے سے خصوصی طور پر خیال رکھا کرتی تھیں۔
وقت اشاعت : 17/04/2021 - 13:13:27

Rlated Stars :