احسن محسن اکرام نے منال خان کی نئی خوبصور ت تصویر شیئر کر دی

جمعرات 24 جون 2021 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سابق اداکار، معروف اداکارہ منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام نے سوشل میڈیا پر منال کی نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

منال خان کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے آتشی گلابی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے اور سفید پھولوں کے گجرے بھی پہن رکھے ہیں۔منال خان نے ایک سفید رنگ کا خوبصورت پھول بھی اپنے چہرے پر سجا رکھا ہے۔احسن محسن اکرام کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری منال خان نے بھی اپنے اکائونٹ پر شیئر کی ہے۔

وقت اشاعت : 24/06/2021 - 21:24:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :