گلوکار افضل ماہی اور سونا مہر کا مشترکہ گیت ’’چل پنڈی چلیئے‘‘کاویڈیو مکمل کرلیاگیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 12:00

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) معروف فوک گلوکار افضل ماہی نے اپنا نیا ویڈیو مکمل کرلیا،تفصیلات کے مطابق گلوکارافضل ماہی اور گلوکارہ سونا مہرکا نیا میوزک ویڈیو مکمل کرلیاگیا اس ویڈیوگیت کی ریکارڈنگ شرقپورکے نواح میں کی گئی اس گانے کی شاعری اسحق ڈار کی لکھی ہوئی ہے،میوزک ابی خان نے تیار کیا ہے جبکہ اس کی ویڈیو ڈائریکشن نوید چوہدری نے دی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کے ڈی اوپی موسیٰ ہیں۔اس ویڈیو کو آج افضل ماہی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائیگا۔ایک ملاقات کے دوران افضل ماہی نے بتایاکہ ان کے پرستار ان کے ویڈیوز کو پذیرائی بخش رہے ہیں جس پر وہ ان کے بے حد مشکور ہیں انشاء اللہ وہ اپنے پرستاروں کے لیئے اچھے سے اچھا گانا تیار کرتے رہیں گے جو ان کی پسندیدگی کو مدنظر رکھ کر تیارکیاجائیگا بس ان کی اپنے پرستاروں سے گذارش ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ان کو سپورٹ ضرور کریں۔
وقت اشاعت : 23/09/2021 - 12:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :