سوشل میڈیا صارفین کامارننگ شو کی میزبان ندا یاسر پر پابندی لگانے کا مطالبہ

حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں ساس بہو کے جھگڑوں سے متعلق پروگرام کو نشر کیا گیا

ہفتہ 20 نومبر 2021 11:55

سوشل میڈیا صارفین کامارننگ شو کی میزبان ندا یاسر پر پابندی لگانے کا مطالبہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) سوشل میڈیا صارفین نے مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر پر تنقید کرتے ہوئے پابندی لگانے تک کا مطالبہ کردیا۔اداکارہ، پروڈیوسر اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اکثر اپنے مارننگ شوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں لیکن اس بار صارفین نے ندا پر پابندی ہی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں ساس بہو کے جھگڑوں سے متعلق پروگرام کو نشر کیا گیا جس میں انہوں نے حقیقی زندگی کی ساس اور بہو کو مدعو کیا گیا جس میں دونوں آن اسکرین ایک دوسرے سے اپنے اختلافات پر بات کرتی نظر آئیں۔شو کے دوران ساس، بہو سے متعلق اپنی ڈیمانڈز بتاتی رہی اور اپنی بہو کو پڑھی لکھی ہونے کے باوجود اسے نیچا دکھاتی ہوئی نظر آئی۔

پروگرام میں میرج بیورو کے توسط سے شادی کرنے والی لڑکی سمیت محبت کی شادی کرنے والی، پھوپھی کی بہو بننے والی اور پڑوس اور محلے دار کے ہاں شادی کرنے والی خاتون اور ان کی ساس کو دکھایا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے شو کی یہ مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین سخت غصے میں آگئے اور ندا کے شو میں دکھائے جانے والے مواد پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔
وقت اشاعت : 20/11/2021 - 11:55:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :