میری پہلی شادی کامیاب نہیں رہی مگر پہلے شوہر کی اچھی باتیں ہمیشہ یاد رہتی ہیں ‘ نادیہ افگن

جمعرات 16 اکتوبر 2014 13:14

میری پہلی شادی کامیاب نہیں رہی مگر پہلے شوہر کی اچھی باتیں ہمیشہ یاد رہتی ہیں ‘ نادیہ افگن

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء ) ٹی وی کی معروف اداکارہ ومیزبان نادیہ افگن کاکہنا ہے کہ میں اپنی نجی زندگی میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتی ہوں ،زندگی بڑی خوبصورت اور حسین ہے زندگی کو ہر لمحہ انجوائے کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نادیہ افگن نے کہا کہ میری نظر میں محبت بے وقوفی سے زیادہ کچھ نہیں مگر انسان کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دو شادیاں کی ہیں ایک کامیاب نہیں ہوسکی مگر پہلے شوہر کی اچھی باتیں ہمیشہ یاد رہتی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر میزبانی کرنے کا تجربہ بڑا کامیاب رہا ہے پاکستان میں ٹی وی چینلز نے عوام کو باخبر رکھنے میں اہم کردار ادکیا ہے ۔

وقت اشاعت : 16/10/2014 - 13:14:37

Rlated Stars :