دیوالی پر سیف اور کرینہ کا چھوٹا بیٹا میڈیا کی توجہ کا مرکزبن گیا

جمعرات 27 اکتوبر 2022 18:03

دیوالی پر سیف اور کرینہ کا چھوٹا بیٹا میڈیا کی توجہ کا مرکزبن گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2022ء) بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی سیف اور کرینہ کا چھوٹا بیٹا جہانگیر علی خان دیوالی کے موقع پر میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر دیوالی کے موقع پر اپنے شوہر، اداکار سیف علی خان اور بیٹوں کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی 4 تصاویر میں سے آخری تصویر میں ننھے جہانگیر علی خان زمین پر لیٹ کر روتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہماری فیملی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری فیلی کی طرف سے آپکی فیملی اور دوستوں کو دیوالی مبارک ہو۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی اس پوسٹ میں شیئر کی گئی چاروں تصاویر میں سے آخری والی تصویر کو ہی سب سے زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور جہانگیر علی خان کے زمین پر لیٹے ہوئے روتا دیکھ کر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/10/2022 - 18:03:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :