فیروزخان نے شرمین عبید چنائے کیخلاف ہتک عزت کا دعوی دائرکردیا

عدالت نے شرمین عبید چنائے کو 4 اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا

بدھ 22 مارچ 2023 18:07

فیروزخان نے شرمین عبید چنائے کیخلاف ہتک عزت کا دعوی دائرکردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) اداکارفیروزخان نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے کے خلاف 5 کروڑروپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔فیروز خان کایہ دعوی سابقہ اہلیہ علیزے فیروز کے ساتھ ان کی علیحدگی سے متعلق شرمین عبید چنائے کی جانب سے ردعمل پرہے۔

(جاری ہے)

اداکار نے موقف اپنایا ہے کہ شرمین عبید چنائے نے جھوٹی مہم چلا کر میری ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کی مہم چلائی گئی۔فیروزخان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ شرمین عبید کے ٹوئٹر ہینڈل سے میرے خلاف گھریلو تشدد میں ملوث ہونے سے متعلق ٹویٹس کی گئیں ، وہ اس پرمعافی مانگیں یا 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں ۔عدالت نے شرمین عبید چنائے کو 4 اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 18:07:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :