میاں بیوی کے درمیان نوک جھونک اور تکرار زندگی کا حصہ ہے لیکن اسے ایک حد میں رہنا چاہیے، ندا یاسر

کوئی بھی شادی شدہ لڑکی یا خاتون ازدواجی زندگی کو کامیاب بنانے کیلئے زیادہ قربانی دیتی ہے ،انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 13 مئی 2023 13:02

میاں بیوی کے درمیان نوک جھونک اور تکرار زندگی کا حصہ ہے لیکن اسے ایک حد میں رہنا چاہیے، ندا یاسر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2023ء) اداکار ہ و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان نوک جھونک اور تکرار زندگی کا حصہ ہے لیکن اسے ایک حد تک ہی رہنا چاہیے ، ہمارے درمیان بھی ایسا ہو جاتا ہے لیکن اس نے کبھی بھی لڑائی کی صورت اختیار نہیں کی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ندا یاسر نے کہا کہ ازدواجی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے میاں بیوی کو ایک دوسرے پراعتماد کرنا چاہیے ۔ میں یہ سمجھتی ہوں کہ کوئی بھی شادی شدہ لڑکی یا خاتون ازدواجی زندگی کو کامیاب بنانے کے لئے زیادہ قربانی دیتی ہے کیونکہ وہ اپنی خوشیوں کو چھوڑ کر اپنے شوہر اور سسرال والوں کی خواہشات کے تابع رہتی ہے ۔

وقت اشاعت : 13/05/2023 - 13:02:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :