امیتابھ بچن کی فلموں کی ریمیک میں کبھی بھی کام نہیں کرونگا‘ دھنوش

پیر 19 جنوری 2015 13:45

امیتابھ بچن کی فلموں کی ریمیک میں کبھی بھی کام نہیں کرونگا‘ دھنوش

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء)بالی ووڈ اداکار دھنوش نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن کی فلموں کے ریمیک میں کبھی بھی کام نہیں کر سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن سے بے پناہ محبت کرتا ہوں اور خود کو کبھی بھی ان کے برابر کا ادکار نہیں سمجھ سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ امیتابھ کی فلموں کے ریمیک میں بھی کبھی کام نہیں کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ امیتابھ کی فلمین ”شعلے“ اور ”دیوار“ بھی مجھے بہت بعد ملیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں ہندی سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے میں نہ صرف اپنے دوستوں سے مدد لے رہا ہوں بلکہ ٹیوشن کلاسز بھی لے رہا ہوں۔

وقت اشاعت : 19/01/2015 - 13:45:46

Rlated Stars :