کامیابیاں ملنے پر کبھی تکبر اور غرور نہیں کیا ،امانت چن

کسی پر تنقید کرنے یا کسی کے کام میں خامیاںنکالنے کا قائل نہیں،صرف اصلاح کرتاہوں ،کامیڈین اداکار

ہفتہ 23 مارچ 2024 12:29

کامیابیاں ملنے پر کبھی تکبر اور غرور نہیں کیا ،امانت چن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) سینئر کامیڈین اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ کامیابیاںملنے پر کبھی تکبر اور غرور کیا اورنہ ہی میرے رویے میں کوئی تبدیلی آئی ، انسان کی کوئی اوقات نہیں اس لئے اسے ہر وقت خدا کی ذات کا شکر گزارہوناچاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں امانت چن نے کہا کہ میں اپنے جونیئر اور سینئرز کی بلا تفریق عزت کرتا ہوں،جونیئرز کے سامنے کبھی یہ ظاہر نہیں کیا کہ میں اسٹیج پر کئی دہائیاں گزار چکا ہوں بلکہ ان کی مثبت سوچ کے ساتھ رہنمائی کرتا ہوںہوں ،میں کسی پر تنقید کرنے یا کسی کے کام میں خامیاںنکالنے کا قائل نہیںبلکہ صرف اصلاح کرتاہوں ۔امانت چن نے کہا کہ مجھے کرکٹ کا بیحد شوق ہے اور ڈرامے میں بالنگ کرانے کا سٹائل اس جنون کی عکاسی ہے ۔

وقت اشاعت : 23/03/2024 - 12:29:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :