اداکارجیکی شیروف اپنے ٹریڈ مارک کے تحفظ کیلئے عدالت پہنچ گئے

بدھ 15 مئی 2024 23:03

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیکی شیروف المعروف بھِڑو نے دہلی ہائی کورٹ میں اپنے نام کے تحفظ، پبلسٹی اور شخصی حقوق کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

اداکار نے اپنی پٹیشن میں اپنے نام کے تحفظ کی استدعا کی ہے، جس میں انکی عرفیت جیکی اور جگو دادا، انکی آواز، انکے طرز عمل و طور طریقے اور ساتھ ہی بھِڑو کے غیر مجازی طور پر استعمال کو روکنے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ بھِڑو لفظ انکا ٹریڈ مارک ہے۔ جیکی شیروف کی جانب سے یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب انکی اجازت کے بغیر انکی تصویر میمز میں استعمال کی گئیں۔ واضح رہے اس سے قبل انیل کپور اور امیتابھ بچن بھی ایسا کرچکے ہیں۔ 2022 میں دہلی ہائیکورٹ نے امیتابھ بچن کی درخواست پر حکم دیا تھا کہ انکی اجازت کے بغیر نام، تصاویر اور آواز کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
وقت اشاعت : 15/05/2024 - 23:03:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :