سینئر فنکاروں کے اعزاز میں تقریبات کاانعقاد خوش آئند ہے ، بہار بیگم

ہفتہ 11 اپریل 2015 14:07

سینئر فنکاروں کے اعزاز میں تقریبات کاانعقاد خوش آئند ہے ، بہار بیگم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11اپریل۔2015ء) فلمسٹار بہار بیگم نے کہا ہے کہ سینئر فنکاروں کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلچرل فاؤنڈیشن آف پاکستان کی مشکور ہوں جو کہ میرے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری نے ماضی میں جو عروج دیکھا وہ آج کسی کو بھی نصیب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہ سکتا ہے ہم سینئرز کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد کرکے انہیں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کریں

وقت اشاعت : 11/04/2015 - 14:07:40