اداکارنکولس کیج کی نئی فلم” دی رنر“ کی جھلکیاں جاری

جمعرات 18 جون 2015 12:15

اداکارنکولس کیج کی نئی فلم” دی رنر“ کی جھلکیاں جاری

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء)اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار نکولس کیج کی تھرل سے بھری نئی مووی دی رنر کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ نکولس کیج کے چاہنے والے 7 اگست کو اس فلم کو پردہ کی زینت بنتا دیکھ سکیں گے۔دی رنر کی کہانی گھومتی ہے سچے واقعے کے گرد جن کو بڑے پردے پر پیش کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم میں فلمایا گیا ہے پانچ برس پہلے تیل سے بھرے جہازوں کو پیش آنے والے حادثے کو۔

فلم میں مرکزی کردار میں ہیں آسکر یافتہ ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج جو بنے ہیں ناکام سیاستدان۔ جسے کامیابیوں کے گرد واپس دھکیل رہے ہیں اس کے اپنے۔ اس فلم کے نمایاں اداکاروں میں شامل ہیں کونی نیلسن، سارہ پالسن، پیر فونڈا اور وینڈل پیرس۔ دی رنر سات اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 18/06/2015 - 12:15:33

Rlated Stars :