عظمی گیلانی بڑی اداکارہ ہیں ،ان کیساتھ کام کرتے ہوئے خوف محسوس ہوا تو انہوں نے بڑی محبت اوراپنائیت سے گائیڈ کیا ‘ جوریہ عباسی

جمعرات 30 جولائی 2015 12:21

عظمی گیلانی بڑی اداکارہ ہیں ،ان کیساتھ کام کرتے ہوئے خوف محسوس ہوا تو انہوں نے بڑی محبت اوراپنائیت سے گائیڈ کیا ‘ جوریہ عباسی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) اداکارہ جوریہ عباسی نے کہا ہے کہ عظمی گیلانی بڑی اداکارہ ہیں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے جہاں مجھے خوف محسوس ہوا وہاں مجھے انہوں نے اعتماد بھی دیا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہمیشہ ڈر محسوس کرتی ہوں ۔جہاں بڑے فنکاروں کیساتھ کام کر کے جہاں نروس ہوتی ہوں وہاں مجھے فخر بھی محسوس ہوا اور آج بھی یہ حقیقت ہے کہ سینئر اداکار ہمارے لئے ایک انسٹی ٹیوٹ کی طرح ہے ۔

(جاری ہے)

جوریہ عباسی نے کہا کہ عظمی گیلانی میری پسندیدہ اداکا رہ ہیں ان کے ساتھ بھی کا م کرتے ہوئے میں نروس ہوئی تو انہوں نے بڑی محبت اوراپنائیت سے مجھے گائیڈ کیا جس سے میرے اندر ایک اعتماد پیدا ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ جونےئر اداکاروں کے لئے ملک میں کوئی ادارہ نہیں ،لیجنڈ اداکار ہی ہمارے لئے ایک ادارے کا درجہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فلم کی نسبت مجھے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا زیادہ پسند ہے ،ٹی وی پر مارننگ شو بھی کرچکی ہوں مگر حقیقت میں ایک مشکل کام ہے ۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 12:21:46