عالی شہرت یافتہ شاعر استاد پرنم الہ آبادی کے شعری مجموعہ ”بے وفا سے بھی پیار ہوتا ہے“ کی تقریب رونمائی پرسوں ہوگی

جمعہ 21 اگست 2015 13:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء)ملک کی نامور ادبی تنظیم بزم پرنم پاکستان کے زیراہتمام عالی شہرت یافتہ شاعر استاد پرنم الہ آبادی کے شعری مجموعہ ”بے وفا سے بھی پیار ہوتا ہے“ کی تقریب رونمائی (اتوار ) شام 5:00شام بجے الحمراء ہال نمبرIIIمیں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

جس کی صدرات معروف شاعر خالد شریف کریں گے ۔ مہمانان خصوصی میں ڈاکٹراختر شمارا،استاد حامدعلی خانااور ڈاکٹر عمرانہ مشتاق شامل ہیں۔ ملک کے نامور گلوکار اورقوال استاد حامد علی خان،اے رحمان،خرم فرید صابری استاد پرنم کاکلام سنائیں گے اوردیگردوسرے شعرائے کرام ان کے فن وشخصیت کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

وقت اشاعت : 21/08/2015 - 13:01:15

Rlated Stars :