عدالت کا طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کا حکم

جمعرات 8 اکتوبر 2015 13:55

عدالت کا طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کا حکم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) عدالت نے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیملی کورٹ میں دائر درخواست میں طارق ٹیڈی کی اہلیہ عاصمہ نے موقف اپنا رکھا ہے کہ شادی کے بعد خدا نے دوبیٹیاں دیں لیکن تین سال قبل طارق ٹیڈی نے اسے ڈنڈے مار کر گھر سے نکال دیا اور آج تک بچوں کے خرچے کے لیے ایک روپیہ تک نہیں دیا لہٰذا عدالت نان نفقہ دینے کا حکم دے۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے بار بار کے نوٹسز اور وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود طارق ٹیڈی نہ خود پیش ہو رہے ہیں اور نہ ہی ان کا وکیل جواب داخل کرا رہا ہے۔ جس پر عدالت نے طارق ٹیڈی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو پندرہ اکتوبر کو طارق ٹیڈی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وقت اشاعت : 08/10/2015 - 13:55:05

Rlated Stars :