پاکستانی حسینائیں جو پلاسٹک سرجری کرواکر اپنا کیریئر گنوا بیٹھیں، سارہ لورین‘فضہ علی ‘سعدیہ امام ‘آمنہ حق او سدرہ بتول نے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے سر جری کروائیں مگر ناکا م رہیں

اتوار 25 اکتوبر 2015 14:49

پاکستانی حسینائیں جو پلاسٹک سرجری کرواکر اپنا کیریئر گنوا بیٹھیں، سارہ لورین‘فضہ علی ‘سعدیہ امام ‘آمنہ حق او سدرہ بتول نے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے سر جری کروائیں مگر ناکا م رہیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25اکتوبر۔2015ء)چہرے کی پلاسٹک سرجری کا خبط دنیا بھر کی اداکاراں کے سر پر سوار ہے اوروہ اپنے جس عارض کو جس انداز میں چاہتی ہیں بنوا لیتی ہیں۔ کچھ پاکستانی حسیناں نے بھی پلاسٹک سرجری کے ذریعے مصنوعی حسن پانے کی کوشش کی مگر نہ صرف پہلے سے موجود خوبصورتی بھی گنوا بیٹھیں بلکہ ان کے کیریئر کے آگے بھی فل سٹاپ لگ گیا۔

ان پاکستانی اداکاراں میں ایک فضہ علی ہیں جن کا چہرہ لمبوترا ہونے کی وجہ سے کیمرے کے سامنے ان کی فیس بیوٹی متاثر ہوتی تھی۔ فضہ نے اسے سرجری کے ذریعے درست کروانے کی کوشش کی اور پہلے حال سے بھی گئیں۔دوسرے نمبر پر سارہ لورین ہیں جن کے متعلق یہ تو نہیں معلوم کہ انہوں نے اپنا بیڑہ غرق کروانے کے لیے کتنی رقم خرچ کی مگر یہ سبھی جانتے ہیں کہ سرجری کے بعد ان کی قدرتی خوبصورتی ختم ہو گئی۔

(جاری ہے)

سعدیہ امام کے طویل کیریئر سے کون واقف نہیں لیکن پھر اچانک نجانے انہیں کیا سوجھی کہ انہوں نے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروا کے اپنی شکل ہی بگاڑ لی، جس کے ساتھ ہی ان کا کیریئر بھی ختم ہو گیا۔جس سعدیہ امام نے ایک وقت میں ہماری پوری ڈرامہ انڈسٹری سنبھال رکھی تھی، اب وہ شادی کرکے ایک عدد گھر سنبھال رہی ہے۔آمنہ حق نے بھی پلاسٹک سرجری کروائی جو ان کے لیے دلی صدمے کا باعث بنی اوران کے کیریئر میں تیزی کے آنے والا عروج آن کی آن میں غارت ہو گیا۔

اس کے بعد ایک وقت تو ایسا بھی آیا کہ وہ خودکشی کے متعلق بھی سنجیدگی سے سوچنے لگی تھیں۔نادیہ حسین نے بھی سرجری کے بعد اپنے چہرے کی تمام تر خوبصورتی اور رعنائی گنوا دی اور اپنے کیریئر سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں۔سدرہ بتول نے بھی پلاسٹک سرجری کروائی لیکن ان کے چہرے میں آنے والے بگاڑ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہوں نے یہ سرجری ہیروئن نہیں بلکہ ولن بننے کے لیے کروائی تھی۔صدف کنول نے اپنے چہرے پر بہت زیادہ تجربات کیے اور اپنی ناک، ہونٹوں، گالوں اور بھنوں کی ایک ساتھ سرجری کروا ڈالی۔

وقت اشاعت : 25/10/2015 - 14:49:13

Rlated Stars :