پاکستانی گلوکار غلام علی آئندہ کل لکھنو میں پرفارم کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 13:23

لکھنؤ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء): پاکستانی گلو کار غلام علی کل بھارتی شہر لکھنؤ میں پرفارم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں شیو سینا کی دھمکیوں کے سبب غلام علی کا کنسرٹ مسلسل ملتوی ہوتا رہا ہے تاہم اب ذارئع کے مطابق آئندہ کل غلام علی بھارت کے شہر لکھنؤ کی ایک تقریب میں پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ غلا م علی سرکاری مہمان ہیں اور ان کی سکیورٹی کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ بھارتی حکام نے بتایا کہ غلام علی کی آمد پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے شیو سینا کے یو پی کے رہنما او رمقامی قیادت کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 06/02/2016 - 13:23:10

Rlated Stars :