اداکارہ تعبیر برال کو نخرے کرنا مہنگا پڑ گیا

ڈرامہ پروڈیوسر یوسر عابد بھٹی نے اپنے اسٹیج ڈرامہ ”نشہ پیار دا “سے فارغ کردیا

بدھ 8 جون 2016 12:45

اداکارہ تعبیر برال کو نخرے کرنا مہنگا پڑ گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جون ۔2016ء ) اداکارہ تعبیر برال کو نخرے کرنا مہنگا پڑ گیا ، ڈرامہ پروڈیوسر عابد بھٹی نے اپنے اسٹیج ڈرامہ ”نشہ پیار دا “سے فارغ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ تعبیر برال الحمراء کلچر کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے ہال نمبر l میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ” نشہ پیار دا “ میں پرفارم کررہی تھیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کے دوران وہ اپنی ساتھی اداکاراؤں سے بلاوجہ الجھنے ،بد تمیزی کرنے کے ساتھ اکثر ڈرامہ کے دوران تاخیر سے آتی تھیں اور ڈائریکٹر سے اپنی پسند کے گانے پر پرفارم کرنے پر بھی زور دیتی تھیں جس پرتعبیر برال کی غیر سنجیدہ حرکات اور نخروں سے تنگ آکر ڈرامہ کے پروڈیوسر عابد بھٹی نے ان کو ڈرامہ کی کاسٹ سے فارغ کر کے ان کی جگہ اداکارہ صنم ناز کو کاسٹ کرلیا ۔

وقت اشاعت : 08/06/2016 - 12:45:14