اداکارہ اقراء خان نے زندگی کی 24بہاریں دیکھ لیں ،ساتھی فنکاروں کیساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا

ہفتہ 11 جون 2016 13:03

اداکارہ اقراء خان نے زندگی کی 24بہاریں دیکھ لیں ،ساتھی فنکاروں کیساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جون ۔2016ء) اداکارہ اقراء خان نے زندگی کی 24بہاریں دیکھ لیں ۔ساتھی فنکاروں کیساتھ سنگھم تھیٹر میں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقراء خان نے کہا کہ میں نے اپنی فنی زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہے ،اسٹیج کی دنیا کو ہر انسان نہیں سمجھ سکتا ،مجھے سینئرز نے بے حد پیار اور عزت سے نوازا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز پشتو فلموں سے کرنے کے بعد تھیٹر کی دنیا میں انٹری دی جہاں مجھے اس قدر بے پناہ پذیرائی ملی جس کی مجھے توقع بھی نہ تھی ۔مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے اپنی محنت اور کام کی لگن کی بدولت کامیابی کی منازل طے کی ہیں ۔اقراء خان نے مزید کہا کہ میں روزانہ رقص پر 2گھنٹے کی ریاضت ضرور کر تی ہوں اور میری خواہش ہے کہ بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کروں ۔

وقت اشاعت : 11/06/2016 - 13:03:47