ایکشن سے بھرپورویڈیو گیم ہیلو وارز 2کا نیا ٹریلر جاری

بدھ 7 ستمبر 2016 12:11

ایکشن سے بھرپورویڈیو گیم ہیلو وارز 2کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس۔ 07 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) ایکشن سے بھرپورویڈیو گیم ہیلو وارز 2کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار الیسٹیئر ہوپ کی ڈائریکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے بنا ئی گئی ہے، جس میں کردار نت نئے جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دکھائی دینگے۔

(جاری ہے)

مائیکرو سافٹ سٹوڈیوز کی پروڈکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم آئندہ برس 21فروری کوایکس باکس ون اور مائیکروسافٹ ونڈوز پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 07/09/2016 - 12:11:44