پاکستانی فنکار کھل کر وطن سے محبت ظاہر کریں، سونیا خان

جمعہ 7 اکتوبر 2016 12:22

پاکستانی فنکار کھل کر وطن سے محبت ظاہر کریں، سونیا خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اکتوبر۔2016ء) معروف اداکارہ سونیا خان نے کہا ہے کہ ایک فنکارکا نام بعد میں اورملک کا نام پہلے آتا ہے۔ ہم جہاں بھی جائیں ہم پاکستانی فنکارہی کہلاتے ہیں، اس لیے پاکستانی فنکاروں فواد خان، ماہرہ خان، علی ظفر اورجاوید شیخ کواس وقت کھل کراپنے ملک سے محبت اورچاہت کا اظہارکرنا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کے جھوٹے اوربے بنیاد پروپیگنڈہ کی بجائے پاکستانی میڈیا میں آئیں اورانھیں کرارا جواب دیں۔

اپنے ایکانٹرویو میں سونیا خان نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاربھارتی میڈیا کویہ جواب دیں کہ ان کے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اوراس کے بعد ان کا پروفیشن۔ وہ پاکستان کی بغیرکچھ بھی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

دولت، شہرت توسب وقت کی بات ہیں، اصل پہچان توان کوپاکستانی ہونے کی وجہ سے ملی ہے۔ وہ پروفیشنل آرٹسٹ ہیں لیکن اس سے پہلے وہ محب وطن پاکستانی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اوربھارتی چینلز پرپاک، بھارت جنگ سے زیادہ ضروری پاکستانی فنکاروں کی جانب سے اینٹی پاکستان بیان ہے، جس کے لیے ہرچینل پربات چیت کی جارہی ہے۔ہر کوئی ایک ہی بات کررہا ہے کہ پاکستانی فنکاربالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے کروڑوں روپے کماتے ہیں لیکن بھارت کے حق میں کوئی بیان نہیں دیتے۔ ایسے میں پاکستانی فنکاروں کواب میدان میں اترنا چاہیے تاکہ انھیں پتہ چل سکے کہ ان کے لیے پہلے پاکستان اوربعدمیں ان کا کام ہے۔

جب تک یہ بات بھارتی میڈیا تک نہیں پہنچ جاتی، اس وقت تک وہ اس ایشوکوبڑھاوا دیتے رہیں گے۔اس وقت توبالی ووڈ کے بہت سے فنکاربھی پاکستانی فنکاروں کی سپورٹ کے لیے سامنے آچکے ہیں، ایسے میں انھیں بھی میدان آناچاہیے اوراس اہم ایشوپرمیڈیا تک اپنی بات پہنچانی چاہیے جوموجودہ حالات میں بے حد ضروری ہے۔
وقت اشاعت : 07/10/2016 - 12:22:17

Rlated Stars :