کامیابی اتنی آسانی سے نہیں ملتی ٬ اپنی پرفارمنس کے ذریعے پہچان بنائی ‘ ایمان علی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:18

کامیابی اتنی آسانی سے نہیں ملتی ٬ اپنی پرفارمنس کے ذریعے پہچان بنائی ‘ ایمان علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ کامیابی اتنی آسانی سے نہیں ملتی ٬ اپنی پرفارمنس کے ذریعے پہچان بنائی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اداکاری اور ماڈلنگ میں کوئی فرق نہیں بلکہ ماڈلنگ کرنے والے زیادہ بہتر فنکار ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا جس کے بعد ایکٹنگ کی طرف آئی۔ میرا تعلق ایک فنکار گھرانے سے ضرور ہے مگر یہ کامیابی کا زینہ نہیں۔اس طرح لوگ آپ سے بہت اچھے نتائج کی توقعات وابستہ کرلیتے ہیں اسی لیے پورے کیرئیر میں ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھایا ٬ تبھی میرے کریڈٹ پر کم مگر اچھے پروجیکٹس ہیں۔میرے بارے میں کافی کچھ کہا جاتا ہے٬ مگر ان باتوں پر دھیان دینا وقت کا ضیاع سمجھتی ہوں۔

وقت اشاعت : 20/10/2016 - 12:18:38