ایشوریا نے زندگی کی 43بہاریں دیکھ لیں

منگل 1 نومبر 2016 19:09

ایشوریا نے زندگی کی 43بہاریں دیکھ لیں
کرناٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2016ء)سابقہ مس ورلڈ ٬بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے بچن اپنی 43ویں سالگرہ منارہی ہیں٬ ایشوریا نے 19سالہ فلمی کیرئیر میں تامل ٬ ہندی ٬بنگالی اور انگلش فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈ اپنے نام کئے۔

(جاری ہے)

یکم نومبر1973کو بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہرمنگلور میں پیدا ہونے والی ایشوریا 1994میں بھارت کے لیے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پرپہنچیں۔1997میں مانی رتنم کی تامل فلمIruvarسے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ایشوریا نیاسی برس فلم ’اور پیار ہوگیا ‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

وقت اشاعت : 01/11/2016 - 19:09:32