عامر خان ٬منصور خان کی انڈسٹری میں واپسی کیلئے کوشاں

منگل 1 نومبر 2016 19:09

عامر خان ٬منصور خان کی انڈسٹری میں واپسی کیلئے کوشاں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2016ء)انڈیا کے معروف اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ نوے کی دہائی کے کامیاب فلم ڈائریکٹر منصور خان کو ایک بار پھر فلم سازی کی جانب راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔منصور خان عامر خان کے اپنے چچازاد بھائی ہیں اور وہ عامر کے فلمی کریئر کی پہلی فلم ‘قیامت سے قیامت تک’کے ہدایتکار تھے۔

(جاری ہے)

یہ بطور ہدایتکار منصور کے کریئر کی بھی پہلی فلم تھی اور 1988 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم سپر ہٹ رہی تھی۔

انہوں نے عامر خان کی ایک اور سپرہٹ فلم ‘جو جیتا وہی سکندر’ کی بھی ہدایت کاری کی ہے۔منصور خان نے 2000 میں آخری بار فلم ‘جوش’ میں ہدایات دی تھیں اس کے علاوہ اپنے بھانجے عمران کی خان کی پہلی فلم ‘جانے تو یا جانے ناں’ میں وہ معاون فلمساز تھے۔
وقت اشاعت : 01/11/2016 - 19:09:36