سلمان اورمیرے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے ،ْمحبت ختم نہیں ہوئی، لولیا وینتر

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:46

سلمان اورمیرے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے ،ْمحبت ختم نہیں ہوئی، لولیا وینتر
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء)رومانیہ کی ماڈل لولیا وینتر نے کا ہے کہ سلمان اور میرے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رومانیہ کی ماڈل لولیا وینتر نے رومانیہ میں انٹرویو کے دوران کہا کہ سلمان خان اور میرے درمیان محبت ختم نہیں ہوئی بلکہ سب کچھ اچھا ہے۔

(جاری ہے)

ماڈل نے بھارت میں رہنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے وہاں بہت سارے محافظ ہیں لیکن میں یہاں رومانیہ میں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں کیونکہ یہاں مجھے محافظوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔

لولیا وینترنے کہا کہ بھارت میں سلمان خان کو سب بہت چاہتے ہیں لیکن آپ ان کے ساتھ نہ گلی کوچوں میں جاسکتے ہیں اور نہ ہی کسی مال یا چرچ میں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ وہاں محفوظ نہیں بلکہ آپ اتنے تحفظ میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں لیکن رومانیہ میں وہ خود کو زیادہ محفوظ سمجھتی ہیں۔
وقت اشاعت : 19/11/2016 - 19:46:08