جو چاہا تھا وہ حاصل کرلیا ،شہرت و دولت نہیں رشتے بنانا چاہتی ہوں،سنی لیون

میرے اپنے رشتے دار مجھے پسند نہیں کرتے ، وہ مجھ سے بات کرنا بھی گوارا نہیں کرتے،انٹرویو

اتوار 27 نومبر 2016 13:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء)بے باک کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ زندگی میں جو چاہا تھا وہ حاصل کرلیا ،اب شہرت اور دولت کی نہیں بلکہ رشتے بنانا چاہتی ہوں ، مجھے بھارت میں سب نے قبول کرلیا ہے اگر کسی نے نہیں کیا تو وہ ان کا اپنا خاندان ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی جریدے کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں سنی لیون نے کہا کہ ان کی زندگی کے کئی پہلو لوگ نہیں جانتے ، ہر ایک کی زندگی میں کچھ ناخوشگوار چیزیں ہوتی ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ ہی آگے بڑھنا پڑتا ہے ، ایسا ہی کچھ میرے ساتھ بھی ہے ۔

میرے اپنے رشتے دار مجھے پسند نہیں کرتے ، وہ مجھ سے بات کرنا بھی گوارا نہیں کرتے ۔ پورے بھارت نے مجھے قبول کرلیا ہے اگر نہیں کیا تو وہ صرف اور صرف میرے رشتے دار ہیں لیکن اب مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں، ان کا حق ہے کہ وہ میرے بارے میں کچھ بھی سوچیں، اب میرا بھائی، شوہر، اس کے گھر والوں اور میرے دوست ہی میرا خاندان ہیں کیونکہ یہی لوگ میرے اچھے اور برے وقت میں میرے ساتھ ہیں اور میں ان لوگوں کے ساتھ خوش ہوں جو مجھ سے میری تمام تر اچھائیوں اور برائیوں کے ساتھ محبت کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/11/2016 - 13:40:17