’’ٹرانسفارمرز، دی لاسٹ نائٹ‘‘ کاپہلا ٹریلرجاری

بدھ 7 دسمبر 2016 11:20

’’ٹرانسفارمرز، دی لاسٹ نائٹ‘‘ کاپہلا ٹریلرجاری
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ہالی وڈ کی سائنس فکشن ایکشن سیریزٹرانسفارمرز سلسلے کی پانچویں تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ’’ٹرانسفارمرز، دی لاسٹ نائٹ‘‘ کاپہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ کے نامور ہدایت کارمائیکل بے کی سائنس فکشن ،ایکشن، اورایڈونچر سے بھرپور اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس باربھی مائیکل واہلبرگ مرکزی کردارادا کریں گے۔

دیوہیکل روبوٹس کے ذریعے انسانوں کی دنیا میں تباہی مچاتی شیطانی طاقتوں کے خلاف جنگ کے گرد گھومتی ٹرانسفامرزسیریز کے پانچویں حصے میں واہلبرگ سمیت سٹیفن مرچنٹ، جیف پنکنر،ایزابیلا مونر، جین ڈوجاردن، پیٹر جولن اور جیروڈکارمی کل اہم کردارادا کررہے ہیں۔پروڈیوسر سٹیون سپلبرگ کی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن آئندہ برس23جون کوامریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 11:20:18