ریڈیوٹی وی کے نامور گلوکار عقیل منظور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ریڈیو پروڈیوسرز سید شہوار حیدر انجم‘ سلیم بزمی‘ ظہیر عباس و دیگر کا اظہار افسوس

پیر 16 جنوری 2017 19:40

ریڈیوٹی وی کے نامور گلوکار عقیل منظور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ریڈیوٹی وی کے نامور گلوکار عقیل منظور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کو ان کے آبائی گائوں ٹھٹھہ ضلع سیالکوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم نے پسماندگان میں 3 بیٹے اورایک بیوہ چھوڑی ہے،مرحوم دل کے عارضہ میں مبتلا تھے، ان کی عمر 61 برس کے قریب تھی۔

(جاری ہے)

عقیل منظور گلوکاری کے ہمراہ گانا سکھاتے بھی تھے، ان کے متعدد گلوکار شاگردوں میں سے ماروی میمن نے نام پیدا کیا، عقیل منظور نے گائیکی کا فن کلاسیکل سنگر استاد غلام حیدر اور استاد نذر حسین سے سیکھا تھا، مرحوم غزل گائیکی اور کافی میں مہارت رکھتے تھے، ان کی ایک غز ل’’ ٹہر جائو کہ حیرانی تو جائے‘‘ محسن نقوی کی لکھی ہوئی ریڈیو پاکستان لاہور سے بہت مشہور ہوئی تھی، اس کے علاوہ ان کا ایک گایا ہوا گانا ’’دسو کہیہ ملیائی سجنا اجاڑ کے‘‘ بہت ہٹ ہوا، عقیل منظور کی وفات پر ریڈیو پاکستان لاہور کے پروڈیوسرز سید شہوار حیدر انجم‘ سلیم بزمی‘ ظہیر عباس‘ گلوکار غلام عباس‘ شوکت علی‘ موسیقار وجاہت عطرے اور استاد غلام حیدر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

وقت اشاعت : 16/01/2017 - 19:40:51