ہالی وڈ اداکار لینارڈو ڈی کیپریو اور بیری لارسن 89ویں آسکر ایوارڈ میں پیشکار کے طو رپر جلوہ گر ہوںگے

جمعہ 3 فروری 2017 11:29

ہالی وڈ اداکار لینارڈو ڈی کیپریو اور بیری لارسن 89ویں آسکر ایوارڈ میں پیشکار  کے طو رپر جلوہ گر ہوںگے
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) ہالی وڈ اداکار لینارڈو ڈی کیپریو اور بیری لارسن 89ویں آسکر ایوارڈ میں پیشکار کے طو رپر جلوہ گر ہوںگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق آسکر کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ سال کے جیتنے والے اداکار لینارڈو ڈی کیپریو ‘ بیری لارسن ‘ مارک ریلنس اور الیسیا ویکینڈر رواں سال منعقد ہونے والی تقریب کے پیشکار کے طور پر نمودار ہوں گے۔واضح رہے کہ آسکر ایوارڈ کی میزبانی جمی کیمیل کریں گے جو کہ 26 فروری کو نشر ہوگا۔

وقت اشاعت : 03/02/2017 - 11:29:37

Rlated Stars :