’’سلور سکرین‘‘روزانہ 3 پرانی یادگار معیاری فلمیں دکھانے کا عمل جاری

بدھ 15 فروری 2017 14:25

’’سلور سکرین‘‘روزانہ 3 پرانی یادگار معیاری فلمیں دکھانے کا عمل جاری
لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء)لاہور کا ٹی وی چینل ’’سلور سکرین‘‘ نے پیمرا پالیسی کو مدنظر رکھ کر پاکستانی فلموں کو فروغ دینا شروع کردیا، ٹی وی چینل ان دنوں روزانہ 3 پرانی یادگار معیاری فلمیں دکھا رہا ہے جنہیں ناظرین کی کثیر تعداد پسند کر رہی ہے،اداکار ندیم ،شبنم ، بابرہ شریف، بہار ،نغمہ ،شان، صائمہ ، معمررانا ، بابر علی، سمیت دیگر فنکاروں کی پرفارمنس اور فلمیں دیکھ کر نئی نسل بھی ان فنکاروں سے متاثر اور متعارف ہورہی ہے۔
وقت اشاعت : 15/02/2017 - 14:25:40

Rlated Stars :