افغان جنگ پر بنی کامیڈی فلم’وار مشین ‘کا پہلا ٹریلر جاری

اتوار 2 اپریل 2017 13:30

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2017ء) معروف اداکار بریڈ پٹ کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ کامیڈی سے بھرپورہالی ووڈ وار فلم ’وار مشین‘ کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈیوڈ میکوڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گرد گھوم رہی ہے جسے افغانستان میں جاری جنگ کے خلاف مہم پر نظر رکھنے کیلئے بھیجا جاتا ہے، فلم میں اداکاربریڈ پٹ کے علاوہ بین کنگسلے، ایمورے کوہن، ٹوفر گریس، اینتھونی مائیکل، بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، اییون برائس اور ڈیڈ گارڈنر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 26مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 02/04/2017 - 13:30:32