وینا ملک نے نئے گانے کا ٹیزر جاری کر دیا

منگل 4 اپریل 2017 14:13

وینا ملک نے نئے گانے کا ٹیزر جاری کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کے اعلان کے بعد اپنے نئے گانے کا ٹیزر بھی جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹیزر ایک ملی نغمے کا ہے جس کا ٹائٹل ’’دشمن وطن‘‘ ہے اور اس میں وینا ملک کو سفید کپڑوں میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔وینا ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر نئی تصاویر جاری کرنے کے علاوہ ٹیزر بھی جاری کیا۔ انہوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ پیغام جاری کیا کہ ’’موسیقی مجھے صرف مضبوط بناتی ہے۔‘‘ وینا ملک نے اپنا یوٹیوب چینل بھی لانچ کیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی واپسی کریں گی۔

وقت اشاعت : 04/04/2017 - 14:13:40

Rlated Stars :