آئندہ مو ن سون کے دوران کسی بھی متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی فلڈفائٹنگ پلان تیار

جمعہ 7 جون 2024 12:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2024ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے ۱ٓئندہ مو ن سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی اور کسی بھی متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری پیشگی فلڈ فائٹنگ پلان تیار کرلیا۔ اس حوالے سے محکمہ نے تمام تر ضروری مشینری چالوحالت میں رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ واسا،میونسپل کارپوریشنز، ٹاؤن انتظامیہ اور میونسپل کمیٹیزسمیت تمام متعلقہ سرکاری محکمے آئند ہ موسم برسات میں پیداہونیوالی کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے پیشگی حفاظتی، تدارکی اقدامات مکمل رکھیں تاکہ متوقع طغیانی اور ممکنہ غیر معمولی بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے کسی مشکل و پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ محکمہ انہار کے حکام انتظامی افسرا ن کے ساتھ مل کر دریاؤں کے حفاظتی بندوں کا مشترکہ معائنہ کریں گے اور اگر کسی جگہ پر حفاظتی بند کمزور پائے گئے تو وہاں فوری طور پر مرمت شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کنٹرول رومز وریلیف سنٹرز کے قیام،ٹرانسپورٹ سروسز،سٹاف کیلئے ڈیوٹی روسٹرسمیت دیگر ضروری اقدامات کومکمل رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مختلف شہروں میں ہونیوالی بارشوں کے باعث ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ خطرات کو مدنظررکھتے ہوئے اس کی روک تھام کیلئے بھی مؤثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ڈینگی کے خلاف بھرپورسماجی تحریک میں مزید تیزی لانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر کے سٹورز میں ناکارہ وفالتو اشیا اور دیگر کاٹھ کباڑ کو ضوابط کے تحت فارغ کردیں۔انہوں نے ٹائر شاپس،کباڑ خانوں،قبرستانوں سمیت ڈینگی کی پیدائش وافزائش کے دیگر ممکنہ ذرائع کو تسلسل سے چیک کرکے ڈینگی لاروا کی مکینیکل طریقے سے تلفی کویقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

21 اور 22 جولائی تاریخ کے گرم ترین دن ریکارڈ

21 اور 22 جولائی تاریخ کے گرم ترین دن ریکارڈ

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے  کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

لا ہور سمیت پنجاب کے با لا ئی ،  وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

لا ہور سمیت پنجاب کے با لا ئی ، وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مون سون کے چوتھے سپیل کے برسنے کی پیشگوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مون سون کے چوتھے سپیل کے برسنے کی پیشگوئی

ملتان  میں مطلع جزوی  ابرآلود، گرد آلود ہوائیں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات

ملتان میں مطلع جزوی ابرآلود، گرد آلود ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور سمیت پنجاب کے با لا ئی اور وسطی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے با لا ئی اور وسطی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی میں گرمی کا زور توڑنے والی سمندری ہوائیں بحال ‘موسم معمول پر آگیا،چیف میٹرولوجسٹ

کراچی میں گرمی کا زور توڑنے والی سمندری ہوائیں بحال ‘موسم معمول پر آگیا،چیف میٹرولوجسٹ

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش‘ نشیبی علاقے زیر آب

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش‘ نشیبی علاقے زیر آب

لاہور سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس ، با لائی علاقوں میں بارش کا امکان ، محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس ، با لائی علاقوں میں بارش کا امکان ، محکمہ ..

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورٹی کے مالی بحران

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورٹی کے مالی بحران