خیبرپختونخوا میں با رشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف اضلاع میں320 ذائد افراد جاں بحق

ہفتہ 16 اگست 2025 19:19

خیبرپختونخوا میں با رشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف اضلاع میں320 ذائد افراد جاں بحق
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پی ڈی ایم اے نے جاری کر دی ہے۔گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع میں 320 ذائدافراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے ہیں جبکہ بہت سے لوگ تاحال لاپتہ ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں 289 مرد، 21 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 مرد، 8 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 100 سے زائدگھروں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں 63 جزوی طور پر متاثر ہوئے جبکہ گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔یہ حادثات صوبے کے مختلف اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ ،بٹگرام اور دیر میں پیش آئے تاہم سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر ہے جس میں اب تک 200 سے زائدافراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیمیں، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اب تک 3567 افراد کو بچایا جا چکا ہے جب کہ 3817 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں 545 اہل کار اور 90 گاڑیاں و کشتیاں حصہ لے رہی ہیں۔پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے بھی سوات، باجوڑ اور بونیر میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور راشن و ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

خیبرپختونخوا میں با رشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف اضلاع میں320 ذائد افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں با رشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف اضلاع میں320 ذائد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون سیلاب کی صورتحال بارے فیکٹ شیٹ جاری کردی

بالائی پنجاب میں کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں‘پی ڈی ایم اے کا الرٹ

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے اورہلکی بارش کاامکان ہے ..

بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان ، پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب کے مقامی و برساتی ندی نالوں ..

پی ڈی ایم اے نے مون سون فلڈ فیکٹ شیٹ جاری کر دی

17اگست تک بارشوں سے پنجاب کے بڑے دریائوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

پنجاب،   خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے ..