لائبہ خان نیازی ملٹی نیشنل کمپنی کے برانڈ کے شوٹ میں حصہ لینے کے لئے اگلے ماہ تھائی لینڈ جائیں گی

جمعرات 25 اگست 2016 14:01

لائبہ خان نیازی ملٹی نیشنل کمپنی کے برانڈ کے شوٹ میں حصہ لینے کے لئے اگلے ماہ تھائی لینڈ جائیں گی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) اداکارہ لائبہ خان نیازی ملٹی نیشنل کمپنی کے برانڈ کے شوٹ میں حصہ لینے کے لئے اگلے ماہ تھائی لینڈ جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لائبہ خان نیازی اور ملٹی نیشنل کمپنی کے درمیان کمرشل شوٹ کے لئے معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت لائبہ خان نیازی برانڈ کے کمرشل شوٹ کے ساتھ مستقبل میں ان کی برانڈ ایمبسڈر بھی ہوں گی ۔ ذرائع کے مطابق لائبہ خان نیازی نے معاوضہ ڈالروں کی صورت میں وصول کیا ہے اور وہ ستمبر کے دوسرے ہفتے کمرشل شوٹ میں حصہ لینے کے لئے لاہور سے تھائی لینڈ جائیں گی جہاں وہ چھ روز تک کمرشل شوٹ میں حصہ لیں گی ۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 14:01:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :