رابی پیرزادہ سانپوں کی دلدادہ ٬کمرے میں کوبرا سمیت کئی سانپ پال رکھے ہیں

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:53

رابی پیرزادہ سانپوں کی دلدادہ ٬کمرے میں کوبرا سمیت کئی سانپ پال رکھے ہیں
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) آنے والی پاکستانی فلم’’ شورشرابہ‘‘ کی ہیروئن اداکارہ رابی پیرزادہ سانپوں کی دلدادہ نکلیں۔ رابی کے مطابق سانپ جتنا خطرناک ہوگا وہ اتنا ہی نایاب ہوگا ۔

(جاری ہے)

رابی نے دعوی کیا ہے کہ وہ سانپوں کی بچپن سے شوقین ہیں جس کیلئے اکثر اوقات اس کے رشتہ دار حیرانی کا اظہار کرتے ہیں لیکن ان کو یقین ہے کہ سانپوں کیلئے ان کی محبت خدائی نعمت ہے٬ یہ مخلوق ہماری محبت اورخیال کی طلب گارہے۔

رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ وہ ماہرین کی ٹیموں کے ہمراہ سانپوں کی مختلف اقسام کی تلاش کیلئے پاکستان کے مختلف جنگلوں میں جاچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کمرے میں سانپ پال رکھے ہیں جن میں کوبرا بھی شامل ہے۔ وہ جب کمرے میں آتی ہیں تو انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کے پالتو سانپ ان کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/10/2016 - 13:53:36

Rlated Stars :