بھارتی کمپنی نے جیمز بانڈ007کو بھی چونا لگادیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 14:25

بھارتی کمپنی نے جیمز بانڈ007کو بھی چونا لگادیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) مشہور زمانہ اسپیشل ایجنٹ بانڈ کا کردار نبھانے والے پیرسن براسنن پان مصالحہ بنانے والی کمپنی سے دھوکہ کھا گئے٬پیئرسن براسنن سے کمپنی نے ٹیتھ وائٹنر کا معاہدہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

قصہ کچھ یوں ہے کہ مضر صحت گٹکا بنانے والی بھارتی کمپنی نے ہالی ووڈ اداکار پیئرسن براسنن کو ایسے شیشے میں اتارا کہ وہ گٹکے کو ٹیتھ وائٹنر سمجھ بیٹھے۔

ہالی ووڈ اداکار کا کہنا ہے کہ کمپنی نے دھوکہ بازی کی٬انہوں ٹیتھ وائٹنر کا معاہدہ کیا تھا ٬ لیکن اشتہار میں پان مصالحے کو استعمال کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہیپیئرسن براسنن نے پان مصالحے کے اشتہار پرحیرت کا اظہار کیا اورمداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔پیئرسن کا مزید کہناہے کہ انہوں نے کبھی ایسی مصنوعات کی تشہیر نہیں کی جو کینسر کا سبب بنیں۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 14:25:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :