دی ہنگرگیمز موکنگ جے کے پہلے حصے کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 12:24

دی ہنگرگیمز موکنگ جے کے پہلے حصے کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) ہالی ووڈ حسینہ جینیفر لارنس کی ایکشن سے بھرپور فلم دی ہنگر گیمز ، موکنگ جے کے پہلے حصے کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ فلم کی کہانی ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ہنگر گیمز جیت کر سر پر تاج سجاتی ہے۔

(جاری ہے)

اسے شہر کو دشمنوں سے پاک کرنے کا مشن ملتا ہے جسے دور کرنے میں اسے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، فلم دی ہنگر گیمز کے اب تک آنیوالے حصوں نے خوب کمائی کی ہے ،امید ہے موکنگ جے بھی مداحوں کو خوب پسند آئیگی۔فلم کا پہلا پارٹ 21 نومبر کو سینماء گھروں کی زینت بنے گا۔

وقت اشاعت : 31/10/2014 - 12:24:10

Rlated Stars :