پریانکاچوپڑا بچوں کی پوری کرکٹ ٹیم بنانے کی خواہاں

اتوار 2 اگست 2015 13:02

پریانکاچوپڑا بچوں کی پوری کرکٹ ٹیم بنانے کی خواہاں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) بولی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اوقات سماجی رابطے کی سائٹ ”ٹویٹر “پر اپنے پرستاروں کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیتی ہیں۔پریانکا چوپڑہ نے ٹویٹر پر ”آسک پی سی “ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کے لئے نئے سیشن کا آغاز کیاتھا۔

(جاری ہے)

اس سیشن کے آغاز کے بعد جلد ہی انھیں دنیا بھر میں موجود اپنے پرستاروں کی طرف سے سوالات موصول ہونے لگے۔

تفریح سے بھرپور اس سیشن کے دوران پریانکا کی طرف سے ان کے کمپیوٹرنے پرستاروں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ان کے ایک مداح کی طرف سے پوچھا گیا کہ وہ کب تک شادی کا ارادہ رکھتی ہیں اور کتنے بچے چاہتی ہیں۔ اس سوال کے جواب میں کمپیوٹر نے ایک دلچسپ جواب دیا کہ پریانکا شادی کے بعد بچوں کی پوری کرکٹ ٹیم بناناچاہتی ہیں

وقت اشاعت : 02/08/2015 - 13:02:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :