ہالی ووڈ فلم “بِیسٹس آف نو نیشن” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

منگل 4 اگست 2015 13:42

ہالی ووڈ فلم “بِیسٹس آف نو نیشن” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) نئی ہالی وڈایکشن ڈرامہ فلم” بِیسٹس آف نو نیشن” کاسنسنی خیزٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہدایتکار و رائٹرکیری فوکو ناگا کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک سیاہ فام افریقی لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کے باپ کوباغی جان سے مار دیتے ہیں جس کے بعد بدلے کے غرض سے یہ لڑکا باغی جنگجوؤں کے گروہ کا حصہ بن جاتا ہے۔

بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ اس فلم کو ایمی کوفمین اور ریوا مارکر نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں اداکار ادریس ایلبا، ایما ایبریز، گریس نارٹے، ڈیوڈ ڈونٹو اور اوپے یمی شامل ہیں۔6ملین ڈالرلاگت سے مکمل ہونیوالی دل دہلا دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی یہ ایکشن ڈرامہ رواں سال16اکتوبرکو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

وقت اشاعت : 04/08/2015 - 13:42:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :